جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا، کون کون اس سہولت سے فائدہ اُٹھاسکے گا؟ تفصیلات جاری

datetime 17  جولائی  2018 |

دبئی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی،نئے قانون سے سیاحتی لاگت میں کمی واقع ہو گی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے موسم گرما سے بھرپور لطف لینے کے لیے خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر

افراد کو ویزا فیس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دے دیا۔یو اے ای کی کابینہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاحت کی غرض سے آنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی گئی ہے یہ قانون ہر سال موسم گرما کے دوران 15 جولائی سے 15 ستمبر تک لاگا ہوگا، نیا قانون نہ صرف سیاحت پر آنے والے خاندانوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے گھرانوں کی سیاحتی لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔کابینہ کے اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی عالمی سیاحت کے شعبہ میں حیثیت مزید نمایاں ہوگی اور یہ اقدام دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس کے ذریعے ہرسال کروڑوں لوگ دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق رواں برس کے صرف پہلے چار ماہ کے دوران 3 کروڑ 28 لاکھ مسافروں نے یو اے ای کے ایئرپورٹس کا استعمال کیا۔ بہت سے مسافر یو اے ای کے ہوٹلوں، یہاں سیاحوں کو ملنے والی بہترین سہولیات اور سارا سال جاری مختلف فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی،نئے قانون سے سیاحتی لاگت میں کمی واقع ہو گی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے موسم گرما سے بھرپور لطف لینے کے لیے خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر افراد کو ویزا فیس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…