اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستانی کمپنیوں کی تیار کردہ بلڈ پریشر کی اس دوائی پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ۔۔۔ڈریپ نے واضح اعلان کردیا

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بلڈپریشر کی دوائی والسٹن مارکیٹ سے واپس لئے جانے یا اس پر پابندی کے حوالہ سے واضح طور پروضاحت کی ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی تیار کردہ والسٹن دوائی پر کوئی پابندی نہیں ہے اور صرف چینی کمپنی میسرز ذہی جیانگ ہووائے

فارما سیوٹیکلز کی طرف سے تیار کردہ اور فراہم کردہ خام مال سے تیار شدہ برانڈ ز مارکیٹ سے واپس لئے گئے ہیں ۔ ڈریپ نے اس ضمن میں مریضوں کے بہترین مفاد میں معلومات جاری کی ہیں جن کے مطابق والسٹن ادویات میں کچھ اجزاء میں آمیزش پائی گئی اور صرف متاثرہ ادویات ہی مارکیٹ سے واپس لی جار ہی ہیں جب کہ تما م مریض اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ کی طرف سے منع کئے جانے تک اس دوائی کا استعمال نہ چھوڑیں۔جب آئندہ اپنے نسخہ پر دوائی لینے جائیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو متبادل علاج کے طور پر والسٹن سے مختلف کوئی دوسری دوائی دے دی جائے ۔ اگر آپ کے اپنے علاج کے بارے میں کوئی ابہام یا شبہ ہو تو اپنے فارماسسٹ سے بات کریں جو آپ کو آپ والی دوائی مارکیٹ سے واپس لئے جانے کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ڈریپ کی طرف سے طبی نگہداشت کے پیشہ ورماہرین کو مطلع کیا گیا ہے کہ ذہی جیانگ ہووے فارما سیوٹیکلز کی طرف سے تیار کردہ دوائی والسٹن میں ای نائیٹرو سوڈی میتھا ئی لا مائین (این ڈی ایم اے)کی آمیزش پائی گئی ہے اور اس لئے پاکستان میں صرف ایسی والسٹن ادویات مارکیٹ سے واپس لی جا رہی ہیں جو کہ چینی کمپنی ذہی جیانگ ہوواے کی تیار کردہ اور آمیزش والی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…