جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

عوا می نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملے میں اہم پیش رفت ، دھماکے میں مبینہ سہولت کار کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  جولائی  2018 |

پشاور(نیوز ڈیسک) عوا می نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملے میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے ، دھماکے میں مبینہ سہولت کار کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ خودکش آور کی دھماکے سے قبل ہوٹل میں رہائش کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں ہیں، ذرائع کے مطابق سانحہ یکہ توت خود کش حملے کے بعد حسا س اداروں نے دھماکے کے سہولت کار رحیم عرف ابو اخلاص نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو اخلاص نے ابتدائی تفتیش میں ابو حمام گروپ سے تعلق کی تصدیق کی ہے ، دوسری جانب سے خود کش حملہ آور کی دھماکے سے ایک رات قبل پشاور سٹی کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر ہونے کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حسا س اداروں کی جانب سے ہوٹل کے سی سی ٹی وہ کیمروں کی ریکارڈنگ تحویل میں لے گئیں ہیں جس سے خود کش حملہ آور کی ہوٹل میں موجودگی اور رات گزارنے کے بارے میں جانچ پرتال کی جا رہی ہے، دوسری جانب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کر رہے ہیں جو کہ پیر تک اپنی رپورٹ جمع کر ینگے،پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے شہر میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے جنہیں کے نائن یونٹ کی معاونت بھی حاصل ہے، واضح رہے کہ منگل کے روز پشاور کے علاقہ یکہ توت میں اے این پی رہنما صوبائی حلقہ پی کے 78 سے امیدوار ہارون بلور پر خود کش حملہ کیاگیا تھا جس میں ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید جبکہ 55 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔ عوا می نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملے میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے ، دھماکے میں مبینہ سہولت کار کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ خودکش آور کی دھماکے سے قبل ہوٹل میں رہائش کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں ہیں



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…