اسلام آباد( آئی این پی )پیپلز پارٹی کے رہنما ء سعید غنی نے کہا ہے کہ1992 کا ورلڈ کپ انضمام۔وسیم اکرم اور میانداد کی مرہونِ منت تھا،عمران نیازی نے عیاری اور چالاکی سے جیت اپنے نام کردی۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما ء سعید غنی نے کہا ہے کہ1992 کا ورلڈ کپ انضمام۔وسیم اکرم اور میانداد کی
مرہونِ منت تھا،عمران نیازی نے عیاری اور چالاکی سے جیت اپنے نام کردی۔عمران نیازی کی بری کارکردگی کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ پر ہے۔جھوٹ دغابازی مکاری اور عیاری عمران نیازی شناخت ہے۔ عمران نیازی پی بی سی سے دغا کرکے کیری پیکر کا حصہ بن گئے۔ عمران شاہی طوطا تو بن گئے سیاستدان نہیں بن سکتے۔