بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

الیکشن ٹریبونلزکی مدت میں2 ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

datetime 7  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور،30 جون تک تمام انتخابی عذرداریاں نمٹانے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کو انتخابی عذرداریاں کے کیسز نمٹانے کیلئے اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے اور الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 6الیکشن ٹریبونلز عام انتخابات2013 کی عذرداریاں کیسز نمٹانے میں مصروف ہیں،پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تعداد 4 ہے جو لاہور ،ملتان ،راولپنڈی اور فیصل آباد میں کام کررہا ہے جبکہ صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ایک ایک الیکشن ٹریبونلز انتخابی عذرداریاں کیسز نمٹا رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں31 عذرداریوں کے کیسز باقی ہیںجنہیں جلد از جلد نمٹانے کیلئے الیکشن ٹریبونلز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…