اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ن لیگ نے ’’کھلی جنگ‘‘ کا فیصلہ کرلیا،رہنماؤں اور کارکنوں کو نئی ہدایات جاری،دھماکے خیز فیصلے،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کو انتخابی مہم مزید تیز کرنے ،کارکنوں اور سپورٹروں کو 25جولائی کو گھروں سے نکالنے کیلئے بھرپور حکمت عملی مرتب کر کے سر گرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف ہر سطح پر قانونی جنگ لڑنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ 96ایچ ماڈل ٹا?ن میں پارٹی کے مرکزی رہنما?ں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،، سردار ایاز صادق،، خواجہ سعد رفیق ،،احسن اقبال ،،امیر مقام،، مشاہد اللہ خان ،سلیم ضیا، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب،،رانا تنویر حسین ،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء4 نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس جذبے کو 25جولائی تک بر قرا ررکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تمام امیدوارن اپنی انتخابی مہم پر بھرپور توجہ مرکوز کریں اور اس میں مزید تیزی لائی جائے۔مسلم لیگ (ن) نے 13جولائی کا معرکہ اپنے نام کیا اب 25 جولائی کا انتخاب جیتنا ہے اور اس کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ امیدوار کارکنوں اور سپورٹروں کو 25جولائی کو گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشن تک لانے کیلئے بھرپور حکمت عملی مرتب کریں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی اور گرفتاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی او ر فیصلہ کیا گیا کہ غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف ہر سطح پر قانونی جنگ لڑیں گے۔ اجلاس میں نگران حکومت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…