بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

صوبائی اسمبلی سے امیدوار اور اہم سیاسی شخصیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ایس87کراچی ملیرسے تحریک لبیک کے نامزد امیدوار شریف احمد خانزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ امیدوارکی ناگہانی وفات پرتحریک لبیک نے حلقے میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے ۔ترجمان تحریک لبیک کے مطابق ٹریفک حادثہ گزشتہ روز نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا۔شریف خانزادہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پررزاق آباد جارہے تھے۔ٹریفک حادثے کی وجوہات کا تاحال

معلوم نہیں ہوسکا۔ حادثہ کے نتیجے میں شریف احمد موقع پرہی انتقال کرگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شریف احمد خانزادہ کے انتقال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ پی ایس87پر الیکشن ملتوی کیا جائے ۔ترجمان تحریک لبیک محمد علی کے مطابق مرحوم شریف احمد خانزادہ کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز عصر مرحوم کی رہائشگاہ کے پاس ملیر مدینہ مسجد میں ادا کی گی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…