منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا، وزارت پانی و بجلی کا دعویٰ

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 16500 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ طلب تصور کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ گذشتہ سال مئی کے مقابلے میں اس سال بجلی کی طلب میں 1700 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے‘۔وزارت پانی و بجلی حکام نے کہا کہ بجلی کے گھریلوں صارفین کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم وہ اب تک اپنی بلند ترین سطح پر نہیں ہے۔ملک میں موسم سرما کے آغاز پر درجہ میں اضافے کے باعث ایئرکنڈیشنز کے استعمال اور صنعتی سرگرمیاں میں اضافہ بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ ہیں۔رواں ماہ 5 مئی کو بجلی کی پیداوارزیادہ سے زیادہ 13700 میگا واٹ اور کم سے کم 12817 میگا واٹ تھی جب کہ گذشتہ سال اسی ماہ بجلی کی پیداوار کم سے کم 9922 میگا واٹ اور زیادہ سے زیادہ 10800 میگا واٹ تھی۔گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی پیداوار میں 2895 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے تاہم یہ اضافہ موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار میں موجودہ اضافے سے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں کافی حد تک مدد ملی ہے۔رواں ماہ بجلی کے لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق شہروں میں 6 گھنٹے دیہی علاقوں میں 8 جبکہ صنعتی علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔گذشتہ سال مئی میں لوڈشیڈنگ شیڈول اسطرح تھا کہ شہروں میں 6 گھنٹے، دیہی علاقوں میں 12 جبکہ صنعتی علاقوں میں 4 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی۔حکام کے مطابق ’ہم نے بجلی کی پیداوار کے طریقہ کار کو بہتر بناکر (بجلی کی) موجودہ طلب پورا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کو کم کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…