اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو اپنا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر گزشتہ چند روز کے دوران معمول سے زیادہ سست محسوس ہورہا ہے؟ تو یہ آپ کا خیال نہیں بلکہ گوگل کروم کی مہربانی ہے۔ جی ہاں گوگل نے اپنے ویب براﺅزر کروم میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی ہے تاکہ سیکیورٹی بڑھائی جاسکے مگر اس کے نتیجے میں براﺅزر ریم کو زیادہ خرچ کرنے لگا ہے۔ گوگل کروم میں ایک ‘بڑی’ تبدیلی کا اعلان اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد گزشتہ سال کے ایک سائبر حملے اسپیکٹر جیسے حملے سے ڈیوائسز کو بچانا ہے مگر اس کے باعث ڈیوائس کی کارکردگی 10 فیصد تک متاثر ہوگی۔ یہ نیا فیچر کروم 67 میں بائی ڈیفالٹ ان
ایبل کیا جاچکا ہے اور صارفین کے لیے اس سے بچنا ممکن ہی نہیں۔ خیال رہے کہ گوگل کروم پہلے ہی ایسے ویب براﺅزر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے جس کے لیے بہت زیادہ میموری چاہئے ہوتی ہے۔ گوگل کروم کا وہ فیچر جو سست کمپیوٹر کو تیز کردے اور 10 فیصد کا اضافہ ہر اس مشین کے لیے اہمیت رکھتی ہے جس کے ریم 4 جی بی یا اس سے بھی کم ہو۔ گوگل کے مطابق اس نئے اضافے کی بدولت کروم کو زیادہ پراسیس کرنا ہوگا جس کے باعث 10 سے 13 فیصد میموری چاہئے ہوگی۔ گوگل کی جانب سے ریم کے اس اضافی استعمال کو کم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے تاہم یہ کب تک ممکن ہوگا، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔