جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقا ت میں اہم موڑ

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقا ت میں اہم موڑ آیا ہے، ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر نیٹ ورک ہیک کرنے کے الزام میں فیڈرل گرینڈ جیوری نے بارہ روسی جاسوسوں پرفرد جرم عائد کر دی۔ گرینڈ جیوری نے جاسوسی میں ملوث بارہ روسی فوجیوں کے نام جاری کر دیئے۔امریکا کی وفاقی جیوری نے 2016ء کے

صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش میں 12 روسی فوجی اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے، جس کی بنیاد روسی مداخلت سے متعلق خصوصی کونسل کی تفتیش میں سامنے آنے والے تازہ الزامات ہیں۔29صفحات پر مشتمل دستاویز میں الزام لگایا گیا ہے کہ روسی کارندوں نے 2016ء کے انتخابات میں دو طرح سے مداخلت کی‘ جن میں کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم سے وابستہ رضاکاروں اور ملازمین کے اِی میل اکاؤنٹس، جن میں چئرمین بھی شامل ہیں، کو ہیک کرنا اور مواد کو عام پبلک میں افشاں کرنا شامل تھا۔روس کی مداخلت کے معاملے پر سینٹ پیٹرز کے ایک فارم میں قائم ’انٹرنیٹ رسرچ ایجنسی‘ کے سماجی میڈیا پر اثر و رسوخ کا نمایاں فائدہ اٹھایا گیا۔فروری میں ایک گرینڈ جیوری نے اس ادارے کے ملازمین اور مالیاتی پشت پناہی والی کمپنی کے 12 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔اسپیشل کونسل، رابرٹ موئلر اور معاون اٹارنی جنرل راڈ روزنسٹائن نے جمعہ تک تازہ الزامات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…