منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سیکیورٹی اداروں نے ملک دشمن عناصرکی کڑی نگرانی شروع کردی

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)یکیورٹی اداروں نے ملک دشمن عناصر کاساتھ دینے والے گروہ اورافرادکی نگرانی کاعمل مربوط انداز میں شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح پرجوائنٹ انٹیلی جنس سسٹم کے تحت نگاہ رکھی جارہی ہے۔ان عناصرکے خلاف انتہائی مربوط انداز میں انٹیلی جنس سسٹم کے تحت چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور ا زاد کشمیر میں ٹارگٹڈا پریشن کیے جائیں گے اورتمام ا پریشنل پالیسیوں اورکارروائیوں کوصیغہ راز میں رکھا جائے گا۔انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا کہ مقتدرحلقوں نے اس امرپراتفاق کیاہے کہ ملک دشمن قوتوں کا ساتھ دینے والے اورملک میں عدم استحکام پیداکرنے والے گروہ یاافراد کے خلاف سخت ا پریشن کیاجائے گا۔اس حوالے سے جوائنٹ انٹیلی جنس نظام کومربوط کردیاگیاہے،ایسے تمام عناصر اورگروہوں کی نشاندہی اورنگرانی کی جارہی ہے کہ جوبھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ اور دیگر ملک دشمن قوتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اعلیٰ ترین ذرائع نے بتایا کہ ان تمام افراد کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پرکارروائی کی جائے گی اور ان عناصر کے خلاف ریاست سے بغاوت کرنے اوردیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ان عناصرکیخلاف ا پریشن انتہائی سخت ہوگااوراس دوران گرفتارعناصرکیخلاف وفاقی حکومت مقدمات فوجی عدالتوں کوبھیجے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت بھارتی خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں مداخلت کامعاملہ خارجہ سطح پربھی اٹھانے پر غور کررہی ہے،اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعدپالیسی کاتعین جلدکیاجائیگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…