کراچی (نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) پر بازی لے جائے گی، ایک موقر قومی اخبار نے عالمی انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی، کریڈٹ سوئس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی پارٹی صدارت ختم ہونے سے تحریک انصاف کو موقع ملا، اس لیے اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ تحریک انصاف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پر
برتری مل جائے۔ اس تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف 34 فیصد یا 92 قومی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی 27 فیصد یا 73 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کامیابی کی صورت میں اتحادی حکومت بنا سکتی ہے لیکن اس بات کے امکانات 60 فیصد ہیں۔ عالمی انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 15 فیصد امکانات یہ ہیں کہ عمران خان حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی سے مدد مانگیں۔