جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کے سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کے کرتوت بے نقاب، شیخوپورہ سے بلا کر سابق سرکاری ملازم کو جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ پراپرٹی میں کس عہدے پر تعینات کروادیا اور یہ افسر بعد میں کیا گل کھلاتا رہا ؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( رئیس احمد سے)سابق ٹی ایم او شیخوپورہ ملک منشا کو سابق وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد بلا کر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ پراپرٹی میں تعینات کئے جانے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر نے اپنے فرنٹ مین سابق ٹی ایم او شیخوپورہ ملک منشا کو جموں کشمیر سٹیٹ پراپرٹی میں ایک گریڈ اوپر کر کے بطور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر3سال کیلئے تعینات کیا جو بعدازاں ایڈمنسٹریٹر گریڈ 19کے اختیارات استعمال کرتا رہا ہے ۔

موصوف جولائی 2016سے اختیارکا ناجائز استعمال کررہا ہے جو تاحال جاری ہے ۔موصوف نے فنڈز کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے سٹیٹ پراپرٹی کو کروڑوں کا چونا لگایا۔ملک منشا وزارت امور کشمیر میں ڈپٹی وزیر کے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موصوف پہلے بطور ٹی ایم او مختلف کنسٹرکشن فرمز میں شراکت دار بھی رہا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ جو ہر سال پیش کیا جاتا ے اس میں مالی سال 2017-18میں روڈ کنسٹرکشن کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی ۔ مارچ 2018میں جعلی ٹینڈر کر کے وزارت امور کشمیر سے ایک ہی دن میں اس کی منظوری لی گئی ۔کام کی معیاد تکمیل عرصہ ایک سال تھی ۔ڈیڑھ کروڑ غیر قانونی طور پر منظور کیا گیا ۔اس کا موقع پر کام کئے بغیر ہی 90لاکھ روپے اے جی پی آر لاہور سے نکلوانے کی کوشش کی گئی لیکن اس کو اے جی پی آر نے شک کی بنیاد پر مسترد کردیا اور بل پاس نہ کیا۔ ہمارے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک منشا نامی یہ افسر سٹیٹ آفس کے آمدہ بجٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے منظور کرواکر دوبارہ لینے کی کوشش کررہا ہے جس کے بعد سٹیٹ پراپرٹی کا 5 سالہ سپیشل آڈٹ کرایا لیکن کرپٹ فرنٹ مین ملک منشاء نے جولائی 2016تا جون 2018کا آڈٹ نہ ہونے دیا ۔جو موصوف کا اپنا دورانیہ تھا اور ناجائر اختیارات بطور ایڈمنسٹریٹر بی بی ایس 19استعمال کرر ہا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…