منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

صولت مرزا کے آخری خط میں اہم انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کی اہلیہ نکہت مرزا نے میڈیا کو صولت مرزا کا خط دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ صولت مرزا نے اس خط کے ذریعے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ وہائی کورٹ سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ شاہد حامد قتل کیس دوبارہ کھولا جائے۔ اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اگر مجھے 12مئی کو پھانسی دے دی جاتی ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اس کیس کے دیگر ملزمان کو سزائیں نہیں دلا سکتی۔ میں اپنی سزا معاف کرنے کا مطالبہ نہیں کررہا ہوں۔ صرف حکام سے یہ اپیل کررہا ہوں کہ مجھے یہ موقع دیا جائے کہ میں اس کیس میں دیگر ملزمان کے خلاف گواہی دے سکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیگم صولت مرزا نے بتایا کہ ان کے شوہر صولت مرزا کا خط بدھ کو انہیں مچھ جیل سے موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے تمام اعلیٰ حکومتی حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ان کی اپیل کا نوٹس لیا جائے۔ 12مئی کو ان کو پھانسی دی جائے گی۔ اگر 12مئی کو مجھے پھانسی دی گئی تو پھر اس کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور بابر غوری کو کوئی سزا نہیں دلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے پھانسی پر لٹکادیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام اعترافات اپنی مرضی



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…