بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پشاور خودکش حملے کے بعدایک اور اندوہناک واقعہ خواجہ سعد رفیق کی کارنر میٹنگ میں اندھا دھند فائرنگ کئی لوگ نشانہ بن گئے، لاہور سے تشویشناک خبر آگئی

datetime 11  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ میں اندھا دھند فائرنگ سے 9سالہ بچہ ہلاک جبکہ ایک 12سالہ بچہ زخمی ہو گیا، تین افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ سے 9 سالہ بچہ ہلاک جبکہ ایک 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں

کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔خواجہ سعد رفیق کی آمد سے پہلے ہی ایک مقامی رہنما اسلم بھٹی کے گن مین نے ہوائی فائرنگ کردی۔ گن مین کے ہاتھ سے بندوق پھسلنے سے گولیاں سیدھی چلنے لگیں، جس کی زد میں دو کمسن بچے آگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ مظہر جاں بحق جبکہ 12 سالہ فہد منظور زخمی ہوگیا۔اس موقع پر بھگدڑ مچ گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گن مین فرار ہوگیا۔بعدازاں پولیس نے چھاپہ مارکر مرکزی ملزم رمضان عرف بلا کو دو ساتھیوں شبیر اور بلال سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…