منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا کیخلاف ایف آئی آرز بچے دے رہی ہیں ، جو 2سے 4ہوچکی ہیں،ڈاکٹرفہمیدامرزا

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(نیوزڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کیخلاف ایف آئی آرز بچے دے رہی ہیں ، جو ابتک 2 سے 4 ہوچکی ہیں،وزیراعلی اپنے مشیروں کو سمجھائیں یہ بھی بتایا جائے کہ سب کچھ کس کے اشارے پر ہو رہا ہے جس نہج پر ذوالفقار مرزا ہیں انہیں اس پر نہ پہنچایا جائے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ بار بار توہین عدالت کی جارہی ہے،جس چیز کا مجھے خوف تھا آج اس کا ثبوت مل گیا۔بدین میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس نہج تک مت لائیں جہاں تک ڈاکٹر صاحب کو پہنچایا گیا ہے، وارننگ دی تھی کہ میرے ورکروں پر ظلم ڈھانا بند کریں،میں عدالتوں میں جانے کی ہمت رکھتی ہوں ،تمام ایف آئی آرز جھوٹی ہیں، ہر ایف آئی آر میں نامعلوم لکھاہے تاکہ بعدمیں مرضی سے نام ڈالے جاسکیں۔ انہوں نے سندھ حکومت سے کہا کہ مجھے بتایاجائے کس طرح ایف آئی آر پرایف آئی آر بچے دے رہی ہیں۔فہمیدہ مرزانے کہاکہ پیپلز پارٹی میرا خاندان میرا گھر ہے، میں اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی تاہم پارٹی قیادت ہراساں کرنے کا نوٹس لے۔چاہتی ہوں وزیر اعلی ہوش کریں،اپنے مشیروں کو سمجھائیں کہ غلطی پہ غلطی نہ کریں،عوام زور زبردستی سے چپ نہیں ہوگی ، میڈیا ہمارے ساتھ ہے تو ہمیں تحفظ کا احساس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ضمانت کے باوجود ہر پوسٹ پر پولیس موبائل موجود تھی،کھلم کھلا عدالتی احکامات کی توہین ہورہی ہے،ذوالفقار مرزا پر اب تک7 مقدمات درج ہوچکے ہیں،مجھے نہیں پتا ابتک کتنی زیادہ ایف آئی آرز ہوچکی ہونگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…