منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

لاہورایئرپورٹ پر مسافر ”رل “گئے،جھگڑا کیوں ہوا،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ڈائریکٹر ویجی لینس اور ٹریفک اسٹاف کے درمیان تنازعے کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہا ،ملازمین کی طرف سے کام چھوڑ کرکے احتجاج کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں اور انکے عزیز واقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،چیئرمین پی آئی اے نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر ویجی لینس نے مسافروں کے سامنے ٹریفک سٹاف کے عملے کی مبینہ طور پر سر زنش کی جسکے بعد ٹریفک اسٹاف نے کاو نٹر چھوڑ ہڑتال کر دی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بورڈنگ کا عمل رکنے سے لاہور سے اوسلو ،کوپن ہیگن ، مانچسٹر،نئی دہلی سمیت اندرون ملک جانےوالی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور مسافر اور انکے عزیز و اقارب انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔احتجاج کے دوران پی آئی اے کے ملازمین نے ڈائریکٹر ویجی لنس وسیم سیال کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے۔پی آئی اے کے سپر وائزر کاشف مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ وسیم سیال ڈیپوٹیشن پر پولیس سے آئے ہیں او رائیر پورٹ پر پولیس راج قائم کرنا چاہتے ہیں۔ہم ائیر لیگ کے نمائندہ ہیں اور اپنی قیادت سے مطالبہ ہے کہ ڈائریکٹر ویجی لینس کو عہدے سے ہٹایا جائے۔۔پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ یونین ائیر لیگ کے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایاکہ ڈائریکٹر ویجی لینس پی آئی اے وسیم سیال نے ائیر پورٹ پر ٹریفک اسٹاف کی مبینہ طور پر سرزنش کی تھی جس پر ٹریفک اسٹاف نے کاونٹر چھوڑہڑتال کی۔بعد ازاں اعلیٰ سطح پر اس کا نوٹس لیا گیا اور انتظامیہ کی طرف کی طرف سے مطالبات تسلیم کئے جانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر کے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…