منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھانے کو تیار ہے، شی جن پھنگ

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس2018 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف اور خوبصورت دنیا کیلئے چین اپنا عظیم کردار ادا کرتا رہے گا،چین نے اپنے تحفظ ماحولیات کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں،صاف پانی سرسبز و شاداب پہاڑیوں اور قدرتی مناظر کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کیں ہیں، سوئٹزر لینڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملکی

سطح پر ماحول کو خوبصورت بنایا ہے ایسا ہی چین کرے گا، چین کو کبھی تیز رفتار ترقی کرتے نہیں دیکھا لیکن آج یہی حقیقت ہے۔صدر شی نے سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اس سال چین ماحولیاتی معاشرے میں تبدیلی کے لحاظ سے ترقی کریگا اور ایک عالمی ماحولیاتی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریگا۔چین بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ کے ایجنڈے2030 کے بہتر صاف اور خوبصورت ماحول میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔کانفرنس میں 2400سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔جن میں 30ممالک اور علاقائی نمائندؤں نے اس تنطیم کو بین الاقوامی سطح پر سب سے اوپر لا کھڑا کیا ہے۔3 روزہ کانفرنس کے 7اجلاس ہوں گے جن میں10سیشن مرکزی خیال پر،5بین الاقوامی ورکشاپس اور بین الاقوامی مشاورت کے سیشن پر مشتمل ہوں گے۔ بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ایک فورم بین الاقوامی تعاون کو بھی اپنے ایجنڈے میں رکھتی ہے۔ چین اور سوئزلینڈ مذاکرات 2014سے سالانہ منعقد کئے جا رہے ہیں دوطرفہ مہمانان گرامی ٹیکنالوجی کی جدیت کیلئے تعاون کر رہے ہیں ۔نائب گورنر گائی ژوہو لویانگ زینگ نے کہا کہ سوئز لینڈ کافی عرصہ سے ماحولیاتی ترقی میں تعلقات پر توجہ دے رہا ہے اور اس سلسلہ میں اس نے کامیابی بھی حاصل کی ہے، اپنے ملک کو پہاڑیوں کو خود ہی اپنی مدد سے سرسبز و شاداب کیا ہے۔ گائی ژو کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔سوئٹزرلینڈ سے چین اس سلسلہ میں تعاؤن کو بڑھائیگا۔آئس لینڈ کے صدر اولفر گرمسن نے کہا کہ فورم کو سرسبر چین کی ترقی نے متاثر کیا ہے۔ماضی میں ہم نے کبھی چین کو اس تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتے نہیں دیکھا،لیکن آج یہی حقیقت ہے چین لی شان کاؤنٹی کے غربت مکاؤ ادارے کے ڈائریکٹر لی جیلین نے کہا ہے کہ صاف پانی،سرسبز و شاداب پہاڑیاں، ماحولیاتی تحفظ رکھے انتہائی اہم ہیں اب چین کا مقصد ماحول کو خوشگوار بنانا ہے،چین کی ترقی سیاحت گواہ ہے کہ چین نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے بہتر اقدامات کئے ہیں اور ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…