اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ،حاملہ خاتون کادماغ مردہ ہو جانے کے باوجود اسے 2ماہ تک زندہ رکھا تاکہ اس کا بچہ جنم لے سکے۔نیبراسکا کی 22سالہ کارلا پیریز حاملہ تھی اور 2ماہ بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی جب اسے برین ہیمبرج کا دورہ پڑا اور اس کا دماغ مردہ ہو گیا۔
ڈاکٹروں نے مشینوں کے ذریعے خاتون کو زندہ رکھا اور 54دن کے بعد آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہو گئی، پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف 2پاﺅنڈ 2اونس تھا۔ میتھوڈسٹ ویمنز ہسپتال کی نائب صدر سوژوکورتھ کا کہنا ہے کہ ہم ایسا کام کرنے جا رہے تھے جو ہم سے پہلے شاید ہی کسی نے کیا ہو، کارلا کی زندگی بچانا مشکل تھالیکن اس نے جو وصیت چھوڑی وہ بہت خاص تھی۔ ٹیم کے ایک اور ڈاکٹر اینڈریو رابرٹسن نے کہا کہ ہمارے لیے یہ فیصلہ بہت مشکل تھا، جب کارلا کو ہسپتال لایا گیا تو اس کا بچہ بالکل صحت مند تھا لیکن اس کی ابھی سے پیدائش ممکن نہ تھی۔ ٹیم کی طرف سے بتایا گیا کہ پیدائش کے بعد بھی بچے کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔
سبحان اللہ! موت کی کوکھ سے زندگی کی پیدائش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































