بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

اب تک کنوارے رہنے پر کوئی افسوس نہیں‘اداکارہ تبو

datetime 9  جولائی  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)گزشتہ ماہ 30 جون کو بولی وڈ اداکارہ تبو نے ایک تقریب کے دوران اب تک کنوارے رہنے پر کوئی افسوس کیے بغیر کہا تھا کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ اب تک ان کی شادی نہیں ہوسکی۔46 سالہ تبو سے یہ سوال ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جب کہ بولی وڈ کی ان سے کم عمر اداکارائیں یعنی سونم کپور، نیہا دھوپیا اور انوشکا شرما شادی کر چکی ہیں۔جبکہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا

اور عالیہ بھٹ جیسی اداکاراؤں کی شادیوں کی خبریں گردش میں ہیں۔اگرچہ تبو نے تاحال شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار نہیں کیا، تاہم وہ ماضی میں اب تک اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار بولی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کو ٹھہرا چکی ہیں۔ماضی میں تبو کہہ چکی ہیں کہ اجے دیوگن ان کا بچپن کا سب سے بہترین دوست ہے، جب کہ ان دونوں کے درمیان محبت بھی تھی اور اداکارہ کی شادی نہ کرنے کا ایک سبب اجے ہی ہیں۔شادی کرنے یا نہ کرنے کے بعد اب انہوں نے خود سے بڑی عمر کے شخص سے محبت کے حوالے سے بات کی ہے۔ ایک فلمی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے تبو نے اپنی حقیقی اور فلمی زندگی سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ایسے کون سے کردار اور کون سی فلمیں ہیں، جنہوں نے انہیں بدل کر رکھ دیا۔تبو نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘نیم سیک’ کو اپنی شخصیت تبدیل کرنے والی فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام نہ کرتیں اور انہٰں آشما گنگولی کا کردار ادا کرنے کا موقع نہ ملتا تو حقیقی زندگی میں اتنا تبدیل نہ ہوپاتیں۔ساتھ ہی 46 سالہ تبو نے 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ‘چینی کم’ میں اپنے کردار اور خود سے دگنی عمر کے شخص سے محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ‘چینی کم’ میں ایک 34 سالہ خاتون کا کردار ادا کرنے اور 64 سالہ شخص سے محبت کرنے کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے قریب تر ہے۔تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک حقیقی زندگی میں ان کے ساتھ ایسا واقعہ نہیں ہوا۔اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ فلم میں خود سے دگنی عمر کے شخص سے محبت کرنے کا کردار ادا کرنے کا کریڈٹ امیتابھ بچن کو جاتا ہے، کیوں کہ اگر وہ ان کے مد مقابل نہ ہوتے تو وہ یہ کردار ادا نہ کرتیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا کہ ان کے خیال میں محبت کے معاملے میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘چینی کم’ میں تبو نے خود سے دگنی عمر کے اداکار امیتابھ بچن سے محبت کرنے کا کردار ادا کیا تھا۔‘چینی کم’ کو تبو کی بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…