جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

عام انتخابات، آزاد امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد ’’جیپ‘‘ نہیں بلکہ کس انتخابی نشان پر میدان میں اتری ہے؟2بڑے گروپ فیصلہ کن حیثیت اختیارکرگئے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ عام انتخابات کے موقع پر آزاد امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد بالٹی کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ،بالٹی کے نشان سے76جبکہ جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ 75امیدوارانتخابی میدان میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں ،

جیپ اور بالٹی کے انتخابی نشانات سب سے زیادہ پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو دئیے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سے بالٹی کے انتخابی نشان کے ساتھ سب سے زیادہ امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن کی مجموعی تعداد 76ہے جبکہ جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد75ہے اس سے قبل 2013کے عام انتخابات کے موقع پر آزاد امیدواروں کیلئے سب سے پسندیدہ نشان بالٹی تھا اور اسی انتخابی نشان کے ساتھ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کامیاب ہوئے تھے جس کی وجہ سے اگلے عام انتخابات میں بھی بالٹی کے نشان کو آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے منتخب کیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جیپ کا نشان آتا ہے تاہم حالیہ انتخابات میں جیپ کے انتخابی نشان سے میدان میں اترنے والے امیدواروں کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما چوہدری نثار علی خان کو پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے اور ان کی جانب سے جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے والے بڑی تعداد میں کامیاب ہونگے جو کہ اگلی حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…