پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عبید مایار سینکڑوں ساتھیوں سمیت اہم سیاسی جماعت میں شامل ہوگئے،پرویزخٹک پر سنگین الزامات عائد

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عبید مایار اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اپنی شمولیت کا اعلان انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی کی موجودگی میں کیا جنہوں نے سابق ایم اپی اے عبید مایار،عدنان باچہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور باچا خان کے قافلے میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی،

اے این پی کے صوبائی نائب صدر جاوید یوسفزئی، ضلعی صدر اور حلقہ پی کے 51کے امیدوار حمایت اللہ مایار، جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان،پبلک پولیس سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبدالعزیزخان،حاجی سبزعلی خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی میں ان کی شمولیت سے نہ صرف پارٹی مضبوط ہوگی بلکہ حلقہ51 سیاسی اورمعاشرتی لحاظ سے ایک پیچ پر آگیاہے اوراس کے اثرات 25جولائی کے انتخابات میں محسوس ہوں گے، انہوں نے کہاکہ عبید مایار کا خاندان بنیادی طورپر خدائی خدمت گار اوران کے باپ داد ا کے ساتھی ہیں اوران کے لئے آج خوشی کی انہتانہیں ہے کہ ایک بار یہ خاندان باچاخانی کے ساتھ وابستہ ہوگئے بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف نیب کی تحقیقات کو جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچانے،بلین ٹری سونامی، بی آرٹی، مالم جبہ اراضی کیس سمیت پشاور بیوٹیفیکشن منصوبے کے فائلوں پر بھی جلد ازجلد کارروائی مکمل کرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ کرپشن کے خلاف زمین آسمان ایک کرنے والوں نے پانچ سال تک کچھ نہ کیا پرویزخٹک صوبے کے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے نیب میں حاضری لگاتے رہے جبکہ تبدیلی سرکار تاریخ کی پہلی حکومت تھی کہ اپوزیشن کی بجائے خود ان کے وزراء اور پارٹی اراکین اسمبلی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے

انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کے لیڈر کارکنوں کو ان کا جائز مقام نہیں دے سکتے ان سے عوام کے لئے کچھ کرنے کی توقع رکھنا فضول ہے انہوں نے کہاکہ آنے والی نئی حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرناہوگا سب سے بڑا چیلنج خالی خزانہ اوربیرونی قرضے ہیں، انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے ادارے تباہ کردیئے پانچ سال تک مخص کھوکھلے دعوؤں سے تبدیلی کا ڈھنڈوراپیٹا گیا، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی اس صوبے کے عوام سے کی گئی ذیادتیوں کا حساب کتاب لے گی ،اقتدار میں آکر محرومیوں کا ازالہ کیاجائے گا،

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ احتساب عدالت کے فیصلے کے اثرا ت ضرور ہوں گے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ میاں نوازشریف وطن واپسی کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتے ہیں۔عبید مایار نے اپنے خطاب میں کہاکہ انہوں نے اے این پی کا جرگہ قبول کیا ہے اوروہ بایک کارکن کی حیثیت سے اے این پی میں شامل ہورہے ہیں ان کاکہناتھاکہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا ،پی ٹی آئی کی حکومت میں تمام محکموں میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے گئے سابق وزیر تعلیم محمد عاطف خان دس سال قبل کچھ بھی نہیں تھا ان کاکہناتھاکہ سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے مردان کے عوام کو ہمیشہ عزت او رمحبت دی ہے اورآج بھی لوگ ان کی محبت پر فخر محسوس کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…