جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

2017ءکے ابتدائی 9مہینوں میں جنوری تا ستمبرکے دوران پی آئی اے کے خسارہ میں14فیصد کا اضافہ

datetime 7  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2017ءکے ابتدائی 9مہینوں میں جنوری تا ستمبرکے دوران قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے خسارہ میں14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا ستمبر2017ءکے دوران ادارے کا خسارہ30.563 ارب روپے رہا ہے۔

جبکہ 2016ءکے اسی عرصہ کے دوران پی آئی اے کو26.876 ارب روپے کے خسارہ کا سامنا تھا۔ اس طرح2016ءکے مقابلہ میں 2017ءکے ابتدائی نو مہینوں کے دوران پی آئی اے کے خسارہ میں3.687 ارب روپے یعنی14فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے پی آئی اے کا فی حصص خسارہ5.13 روپے کے مقابلہ میں5.84 روپے فی حصص تک بڑھ گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…