کراچی(نیوزڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے اسٹاف اور افسران کی تنخواہوں میں 17فیصدغیر طے شدہ اضافہ کیا ہے۔اس طرح پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافے کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔ یہ اقدام مئی 2015ءسے مو ¿ثر ہوگا۔ سی بی اے اور دیگر اداروں اور Pay گروپ 1-IV کے عملے کے ملازمین کے علاوہ Pay گروپ V-IXکے افسران نے بھی اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایئرلائن کے Collectiveبارگیننگ ایجنٹ (سی بی اے)، صدر شمیم اکمل، صدر، پی آئی اے ایس ایس اے، عقیل صدیقی، صدر پی آئی اے ایئر کرافٹ ٹیکنالوجسٹس ایسو سی ایشن، نجیب الرحمٰن، صدر پی اے سی سی اے، نصر اللہ آفریدی اور سی بی اے اور آفیسرز ایسو سی ایشنز کے آفس بیئررز نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کرنے پر وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ایوی ایشن، شجاعت عظیم، چیئرمین پی آئی اے، ناصر این ایس جعفر اور ایم ڈی پی آئی اے، شاہنواز رحمان کا شکریہ ادا کیا۔ سی بی اے اور تمام آفیسرز ایسو سی ایشنز نے ایئر لاین کی بحالی کے لیے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے کی پیشکش کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں