جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا سمیت 11ساتھیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(نیوزڈیسک)سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا سمیت ان کے 11ساتھیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مرزا فارم ہاو س کے اطراف سے اضافی پولیس نفری ہٹالی گئی ہے۔اب صرف اطراف میں بدین پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کڑیو گھنور میں ذوالفقار مرزا سمیت ان کے 11ساتھیوں کے خلاف ارادہ قتل اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دفعات شامل کرکے ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ پولیس نے مرزا فارم ہاو ¿س کے اطراف سے پولیس کی اضافی نفری اور موبائلز ہٹالی ہیں واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کے فارم ہاو ¿س کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔اب صرف وہاں پر بدین پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔جبکہ ذوالفقار مرزا نے اپنی اوطاق میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر کا محاصرہ ختم کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میری اور آصف زرداری کی دوستی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد پولیس فورس کو ہٹایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…