جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، آسٹریلیا

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آسڑیلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو پاکستان پہنچیں جہاں ان کی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی۔دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جولی بشپ نے علاقائی امن و سلامتی انہوں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں کی بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے ایک کروڑ 99 لاکھ آسٹریلوی ڈالر امداد کا اعلان کیا، داعش کو عالمی امن کیلئے خطرہ بھی قرار دے دیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں پاکستان کیلئے ایک کروڑ 99 لاکھ آسٹریلین ڈالر امداد کا اعلان کیا، امداد سرحدی علاقوں کی بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے دی گئی ہے، ایک کروڑ ڈالر سرحدی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔ پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔سرتاج عزیز نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔جولی بشپ وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ جمعرات 7 مئی کو لاہور جائیں گی، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔وہ ایک منصوبے کا بھی افتتاح کریں گی، جس کے لیے فنڈز آسٹریلوی حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔آسٹریلوی وزیرخارجہ ایک ایسے وقت میں پاکستان کے دورے پر پہنچی ہیں جب تقریباً 2 ماہ قبل راولپنڈی کے آرمی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس ایئر چیف مارشل مارک بنسکن کے مابین ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا نے دفاع اور سلامتی سمیت ملٹری ٹریننگ کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…