اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہتک عزت کا دعویٰ،عدالت نے میشا شفیع کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن کورٹ نے گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع کے گھر کے باہر عدالتی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ان پر ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے۔

میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں میری شہرت متاثر ہوئی ، لہذا عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دے۔عدالت نے میشا شفیع کے گھر کے باہر عدالتی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دے دیا اوراس کے ساتھ میشا شفیع کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے13 اگست تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے علی ظفر کے وکیل کی درخواست پر میشا شفیع کو ان کے موکل کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں جواب داخل کرنے کا کہا تھالیکن انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود جواب داخل نہیں کروایا۔یاد رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر علی ظفر نے میشا کو 100 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع اپنا الزام واپس لے کر ان سے معافی مانگیں ورنہ وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، تاہم میشا شفیع نے معافی مانگنے کے بجائے قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کیں جب کہ وہ اب تک اپنے الزامات پر برقرار ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…