بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملیکا شروات بالی ووڈ انڈسٹری کا شرمناک چہرہ سامنے لے آئیں

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شراوت نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کاروں کی خواہشات پوری نہ کرنے پر انہیں فلموں سے محروم رہنا پڑا۔ بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملیکا شراوت نے انڈسٹری میں جنسی حراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بھی کئی بڑے پروجیکٹ سے اس لئے نکال دیا گیا کہ میں نے ہدایتکاروں کی جنسی خواہشات پوری نہیں کی جب کہ مجھے یہ تک سننے کو ملا کہ جب میں پردے پر تمام سین ریکارڈ کرسکتی ہوں تو پردے کے پیچھے کرنے میں کیا اعتراض ہے۔ملیکا شراوت نے کہا کہ اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں عورت سے کس طرح کا برتاؤ رکھا جاتا ہے۔

جب کہ یہاں مرد ذہنی طور پر اتنے آزاد ہیں کہ وہ کسی بھی اداکارہ کے کردار کا فیصلہ فلم کے رول سے کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہت سارے الزامات لگائے گئے اگر آپ چھوٹی اسکرٹ پہن لیں، اسکرین پر کسی کا بوسہ لے لیں تو آپ ایک گھٹیا خاتون کہلاتی ہیں جب کہ مرد اس کیفیت سے مکمل آزاد ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر سروج خان نے بھی جنسی ہراسانی کا ذمہ دار خواتین کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکی پر ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے اگر اس کے پاس فن ہے تو وہ کیوں خود کو بیچے گی‘‘ جب کہ اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت نے بھی کہا تھا کہ فلم انڈسٹری میں ہر موڑ پر جنسی کرپشن ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…