جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

الیکشن مہم کیلئے اداکاروں واداکارؤں کی خدمت لی جانے لگیں

datetime 4  جولائی  2018 |

لاہور (شوبز ڈیسک)اس بار انتخابی مہم کے لیے جہاں سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال دیکھنے کو مل رہا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر مہم کو زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے اداکاروں و اداکاراؤں کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔ایسی ہی سامنے آنے والی 2 ویڈیوز میں ماڈل و اداکارہ ماہم جاوید اور کومل عزیز خان کی ویڈیوز بھی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز سے یہ پتہ نہیں چل رہا کہ انہوں نے یہ ویڈیو معاوضہ لے کر ریلیز کی یا پھر انہوں نے اپنی پسند کی پارٹی اور امیدوار کی مہم بطور کارکن چلائی۔تاہم ان ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار انتخابات میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنے حلقے کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے غیر روایتی طریقے بھی آزما رہے ہیں۔اداکارہ و ماڈل ماہم جاوید کی سامنے آنے والی مختصر ویڈیو میں انہیں کراچی کے علاقے کورنگی کے صوبائی حلقے پی ایس 93 کی خاتون امیدوار گل رعنا کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماہم جاوید اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں سے یہ درخواست کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ پی ایس 93 کے لوگ 25 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار گل رعنا کو ووٹ دے کر کراچی کو بدلنے کا آغاز کریں۔ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی لوگوں نے اپنا ووٹ دوسرے حلقوں سے تبدیل کروا کر پی ایس 93 میں شامل کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔دوسری جانب ماڈل و اداکارہ کومل عزیز خان کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کے صوبائی حلقے پی ایس 111 کے امیدوار سید مبشر ایمان کی حمایت کرتی نظر آئیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…