منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی پر الیکشن ملتوی کرانے کیلئے دبائو ڈالا جانے لگا انکار پر شدید ردعمل کا سامنا، خفیہ طورپر کیا کارروائی شروع کر دی گئی

datetime 2  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں بھی ہوا نے رخ تبدیل کر لیا، پیپلز پارٹی کےکئی سابق ایم این ایزپارٹی کےخلاف ہو گئے ، محمد مالک، پیپلزپارٹی پر دراصل دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ آپ الیکشن ستمبر، اکتوبر یا نومبر میں کروانے کا مطالبہ کریں لیکن پیپلز پارٹی نے اس بات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ نہیں کرے گی تب ہی سے پیپلز پارٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے

اور اسے مسلم لیگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پانی، نوکری بہانہ، بلاول بھٹو پر پتھرائو کے پیچھے گینگ وار کے لوگ ملوث ہیں، حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں انکے چند دوستوں نے بتایا کہ کراچی اور سندھ میں ہوا تبدیل ہو چکی ہے اور پیپلزپارٹی کے کئی سابق ایم این ایز ان کے خلاف ہو گئے ہیں، محمد مالک نے جب اس حوالے سے پروگرام میں شریک معروف صحافی حامد میر سے اس حوالے سے سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر دبائو جا رہا تھا کہ وہ الیکشن ستمبر، اکتوبر یا نومبر میں کروانے کا مطالبہ کرے جس پر پیپلزپارٹی نے انکا کر دیا کہ وہ الیکشن کے التوا کا مطالبہ نہیں کریگی جس کے بعد اس پر دبائو ڈالتےہوئے اسے مسلم لیگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی کے لوگ کھلم کھلا اپنی ہی پارٹی کی مخالفت پر اتر آئے ہیں اور گزشتہ روز لیاری میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی ہو گا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کی جب اس حوالے سے کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے بات ہوئی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ جس علاقے میں بلاول بھٹو پر پتھرائو کیا گیا وہ علاقہ ایم کیو ایم، غفار ذکری گروپ اور

عزیر بلوچ گروپ کے درمیان گینگ وار کا مرکز رہا ہے اور یہ لوگ ایک دوسرے کے سر کاٹ کر یہاں فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔ پیپلزپارٹی نے ان کے خلاف آپریشن کیا اور دونوں گروپس کو گرفتار کیا تب سے یہ لوگ اس کے خلاف ہو گئے ہیں جس کے بعد ظاہر ہے کہ وہ یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے خلاف مقدمات کیوں بنوائے، ایسے میں یہ لوگ یہی کہیں گےکہ آپ نے ہمیں پانی نہیں دیا ، نوکری نہیں دی۔حالانکہ لیاری میں پیپلز پارٹی نے بہت کام کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…