پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یوراگوئے کی فتح، رونالڈو کی ٹیم بھی عالمی کپ سے باہر

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس(مانیٹرنگ ڈیسک)  فٹبال ورلڈ کپ میں یوراگوئے نے یورو چیمپیئن پرتگال کی ٹیم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جس کے ساتھ ہی لیونل میسی کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم بھی عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ روس کے شہر سوچی کے فشت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 7ویں منٹ میں کوانی نے گول کر کے یوراگوئے کو برتری دلا دی۔ میچ کے بقیہ ہاف میں پرتگال کی ٹیم چھائی رہی۔

اور اس نے گول کرنے کی لاتعداد کوششیں کیں لیکن وہ ایک میں کامیاب نہ ہو سکے، پہلے ہاف کے اختتام تک یوراگوئے کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے کے 10ویں منٹ میں تجربہ پرتگالی کھلاڑی پے پے نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو نیٹ میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ تاہم پرتگال کی یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور میچ کے 62ویں منٹ میں ایڈنسن کوانی ایک اور گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ کے دوران عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بجھے بجھے نظر آئے اور ایک بھی موقع پر گول کی جانب شاٹ نہیں مارا۔ اس سلسلے میں یوراگوئے کا دفاع بھی شاندار رہا جنہوں نے پورے میچ میں رونالڈو کا گھیراؤ کیے رکھا اور انہیں کسی بھی موقع پر کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا جس نے پرتگال کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کی راہ دشوار بنا دی۔ پرتگال نے میچ میں دوبارہ واپسی اور گول اسکور کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن خراب فنشنگ کے ساتھ ساتھ یوراگوئے کے عمدہ دفاع نے انہیں گول کرنے سے باز رکھا اور وہ میچ میں 1-2 کی شکست سے دوچار ہو گئے۔ اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی رونالڈو اور پرتگال کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ یوراگوئے کی ٹیم نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں کوارٹر میں اس کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں لیونل میسی کی ٹیم کو شکست ہوئی تھی اور اس طرح فٹبال کی دنیا کے دو سب سے بڑے ستاروں میسی اور رونالڈو دونوں کی ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہو گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…