اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں32.66فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی 2017-18ء کے دوران خام روئی کی برآمدات سے
57.541ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 43.374 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں14.167ملین ڈالر یعنی 32.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔