بورے والا( نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بورے والا میں شیخ دین محمد ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ پنجاب حکومت بنیادی ہیلتھ یونٹ پر توجہ دے رہی ہے ، اگلے 3سال میں صحت کے حوالے سے اہم تبدیلیاں لائیں گے۔ بورے والا کے علاقے دیوان صاحب حاجی شیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا دیہی علاقوں میں سہولیات کی کمی ہے۔ گزشتہ 60سالوں میں ان پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی ان کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔ وزیراعلیٰ نے کہا اگلے 3 سالوں میں صحت کے شعبے میں انقلاب لائیں گے اور ان علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے جون تک 15 ارب روپے سے 2 ہزار کلو میٹر دیہی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے ریسکو1122، کارڈیک سنٹر ، بورے والا سے چیچا وطنی روڈ اور لڈن دو رویہ سڑک کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔