اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سابق سینئر صوبائی وزیر کو اپنے حلقے آمد پرعوام کی شدید مزاحمت کا سامنا، الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب الٹ دی، قافلے پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش ،متعدد زخمی

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57میں مسلم لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے ہمراہ سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی کوٹلی ستیاں آمد کے موقع پر شدید مزاحمت کرتے ہوئے الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب الٹ دی اور راجہ اشفاق سرور کے قافلے پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کر دی جس سے اشفاق سرورافتتاح کے بغیر واپس چلے گئے اس دوران دھکم پیل اور دھینگا مشتی سے2افراد زخمی ہو گئے

مشتعل لیگی کارکنوں نے کوٹلی ستیاں کو مسلسل نظر اندازکئے جانے پر راجہ اشفاق سرور اوراور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی جس سے شا ہد خا قا ن عبا سی اور سا بق صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرور کے کو ٹلی ستیاں میں مشترکہ الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب انتہائی بدنظمی اورہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی مشتعل کارکنوں نے’’ گو نواز گو‘‘ ، ’’گو شا ہد گو ‘‘ اور’’ گو اشفا ق گو‘‘ ساتھ ہی منشی گیری نا منظور ،سرکا ری صدر نا منظو رکے زبردست نعرے لگائے مشتعل افراد نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرکو ٹلی ستیاں کونما ئندگی دو ، نواز شریف اور شہبا ز شریف کے اعلا نا ت پر عمل در آمد کیو ں نہیں ، صوبا ئی اسمبلی کی نما ئندگی کو ٹلی ستیاں کو کیو ں نہیں دی گئی ، متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کے حقوق پر ڈا کہ کیوں ڈا لا گیا ،کو ٹلی ستیاں کی یو نین کو نسلوں کی غیر منصفا نہ تقسیم ، سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کیوں ، شا ہد خاقا ن عبا سی کا وزیر اعظم بننے کے با وجو د ایک فیصد کا م بھی نہ کرنا اورآخر یہ اقربا پروری کیوں ؟کے الفاظ تحریر تھے اس موقع پر اشفاق سرور بمشکل جان بچا کر متبادل راستے سے جلسہ گاہ پہنچے جہا ں خطا ب کر تے ہو ئے راجہ اشفا ق سرور نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دو ر اقتدا ر میں کو ٹلی ستیاں میں اربو ں رو پے کے ترقیا تی کا م کروا ئے اور انشا ء اللہ ہم کا رکر دگی کی بنیا د پر انتخا با ت میں کا میا بی حا صل کر یں گے جبکہ آجکل جس طرح جلسے جلو سوں میں جو بد تمیزی کا درس دیا جا تا ہے

یہ ہما ری علا قا ئی روایات کے بر عکس ہے جسے ہم مسترد کر تے ہیں کارکنوں کو مبارک ہو کہ شا ہد خا قا ن عبا سی کے کا غذات بھی منظو ر ہو چکے ہیں وہ کل سے انتخا بی مہم میں بھر پو ر حصہ لیں گے اور انشاء اللہ کا میا بی بھی حا صل کر یں گے ہم نے ہمیشہ شرا فت کی سیا ست کو فروغ دیا جتنے بھی نا را ض کا رکنا ن ہیں انہیں منا کر لا ئیں گے اور انکے گلے شکوے دو ر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ رمضا ن میں جو خواتین بغیر دو پٹو ں کے ہمیں ٹی وی ٹا ک شو پر دین کا درس دیتی ایسا کلچر ہمیں نہیں چا ہیے اس کو مسترد کرتے ہیں

وہ اسلا می اقدا ر کے منا فی عمل ہے تقریب کے اختتام پر جب صوبا ئی وزیر الیکشن آفس کا افتتاح کر نے کی تیا ری میں تھے کہ پی ٹی آئی کارکنوں ، اور تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی طرف سے گو نواز گو ، گو شا ہد گو ، اور گو اشفا ق گو کے نعرو ں سے کو ٹلی ستیاں چو ک گو نج اٹھا بڑی تعدا د میں کا رکنا ن جمع ہو گے دو نو ں اطراف سے گندے ٹما ٹروں کا بھی استعما ل کیا گیا جس کے با عث راجہ اشفا ق سرور الیکشن آفس کا افتتاح نہ کر سکے اور بغیر افتتاح کیے جا نے پر مجبو ر ہو گئے بعدازاں لیگی کا رکنا ں دونو ں اطراف سے زنجیر بنا کر صوبا ئی وزیر کے بھا ئی را جہ عتیق سرو ر کو لیکر الیکشن آفس پہنچے

جہاں انہوں نے ا لیکشن آفس کا افتتاح کیا بعد ازاں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن ایم ایس ایف اور دیگر لیگی رہنما ؤں کے درمیاں سخت تصا دم شرو ع ہوا جسے پیپلز پارٹی کے رہنما احسان ستی نے بیچ بچاؤ کرایا جس سے اس تصا دم سے ایک بڑا خطرہ ٹل گیا امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی ون سے پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما احسان ستی اپنے ایک بیان میں کہا کہ کو ٹلی ستیاں میں آج راجہ اشفا ق سرور کیخلا ف گندے ٹما ٹروں سے استقبا ل اور لیگی کارکنا ن سمیت عوام علا قہ کی نا را ضگی ان کی 5 سالہ عوامی استحصال اور کو ٹلی ستیاں کو جا ن بو جھ کر نظر اندا ز کر نے کا نتیجہ ہے

مو صوف صوبا ئی وزیر اگر 5 سالوں میں اے سی والے کمروں سے اٹھ کر عوام کی حقیقی خدمت کر تے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا پانچ سالو ں میں نہ صرف عوام پر ظلم ستم ڈھا ئے گئے بلکہ لیگی کا رکنوں کو اپنے دفا تر میں بے عزت کیا گیا منشی گیری نظا م کے ذریعے لو گو ں پر تھا نہ کچہری کی سیا ست کا فروغ دیا گیا جس کے نتیجے میں کو ٹلی ستیاں کے سینکڑوں لو گو ں پر جھوٹے مقدما ت بنا ئے گئے ،ایس ایچ او کیس میں مو صوف صوبا ئی وزیر کا عوام اور متا ثرین کیساتھ رویہ نا صرف با عث افسوس بلکہ کسی منتخب نما ئندوں کے لئے شرم سے ڈو ب مر نے کا مقا م ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…