منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک بڑی سیاسی جماعت کے امیدوار کے انوکھے کاغذات نامزدگی، ہر جگہ الحمداللہ کچھ نہیں ہے ، لکھ ڈالا

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی جنہوں نے 2013ء کے انتخابات میں حمزہ شہباز کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور ان الیکشن میں انہوں نے 40 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے تھے، محمد خان مدنی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اور ان پر انہوں نے ہر جگہ الحمد اللہ، کچھ نہیں ہے، لکھا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی

نے اپنے اثاثہ جات صفر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ذاتی استعمال میں صرف ایک بستر، دو صوفے، ایک فریج اور ایک ٹی وی ہے۔ یاد رہے کہ حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مدمقابل محمد خان مدنی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی کے خلاف کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں اور وہ تحریک انصاف کے بانی کارکن ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے محمدخان مدنی کو تاحال پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…