’’ 2010ءزہا نگے ڈنیشیا میں دیدہ زیب قوس و قزاح سے ڈنیشیا پہاڑ عالمی ورثہ کا حصہ بنے جبکہ 2011ء میں ڈنیشیا کو دنیا کی طلسماتی اور حیران کن مقامات میں شامل کیا گیا‘ مختلف رنگوں کے امتزاج سے مزین دیدہ زیب پہاڑوں کو دیکھ کر انسان عش عش کر اٹھتا اور اللہ تعالی کی صناعی پر رشک کرتا نظر آتا ہے‘
خدا کی صناعی اور کاریگری پر بے ساختہ زبان سے توصیفی کلمات نکلتے ہیں۔ بھلا کائنات کے تخلیق کار سے بڑا مصور کون ہو سکتا ہے جس کی گواہی پوری کائنات دیتی ہے‘ جسے اس خالق حقیقی نے دلکش وادیوں خوبصورت آبشاروں‘برف پوش پہاڑوں ‘گلیشیرز‘خوش رنگ پرندوں اور انواع و اقسام کی مخلوق سے سجا دیا ہے ‘وہ مور کے پر ہوں یا ہدہد کا تاج سب ہی آپ کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔ چین کے قوس قزح کے رنگوں سے مزین ان خوبصورت پہاڑوں کے بارے میں کچھ معلومات نذر قارئین ہیں




















































