اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

کاغذات مسترد کئے جانے اور نا اہلی کے خلاف شاہد خاقان اور فواد چوہدری نے ایک ساتھ کیابڑا قدم اٹھا لیا ؟

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے اپنے آبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے آبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے اور نا اہل قرار دئیے

جانے کے الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جب کہ ٹریبونل نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے بھی ان کے آبائی حلقے این اے 66 جہلم سے کاغذات مسترد کیے تھے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دونوں امیدواروں نے الیکشن ایپلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا۔شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔درخواست میں ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں دائر اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ ٹریبونل کےمطابق بیرون ملک دوروں پر32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔اپیل میں کہا گیا ہےکہ ٹریبونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نےلف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…