جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف اور فردوس عاشق الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟الیکشن ٹربیونلز نے فیصلہ سنا دیا

datetime 26  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹریبونلز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، (ن) لیگی امیدوار خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمتل ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر سماعت کی جس کے دوران ان کے وکیل نے دلائل دیے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی حلف نامہ نامکمل ہونے پرمسترد کیے گئے جب کہ ریٹرننگ آفیسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ حلف نامہ مکمل پر نہیں کیا۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے جو سب سے بہتر سمجھا وہ جواب دیا، حلقے میں روڈ وفاق، صوبائی اور مقامی حکومتیں بناتی ہیں، میں نے اپنا وقار بلند رکھا، کبھی غیرجمہوری قوتوں سے نہیں ملا، حلقےکی بہتری کے لیے کام کیا، اس سے بہتر جواب نہیں تھا اور میں نے یہی بہتر جواب سمجھا۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی حلف نامے کی شق این کے تحت مسترد کیے گئے جس کے مطابق امیدوار کو اپنے حلقے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کی تفصیلات بتانا ہوتی ہیں۔این اے 53 اسلام آباد سے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے شق این کے تحت کاغزات نامزدگی میں لکھا تھا کہ انہوں نے حلقے میں اپنا وقار بلند رکھا۔ایپلٹ ٹریبونل نے فریقین وکلا کے دلائل کے بعد ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

ایپلٹ ٹریبونل نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے (ن) لیگی امیدوار خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ٹریبونل نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا جس میں خواجہ آصف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 سیالکوٹ ٹو پر خواجہ آصف کا مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار سے ہوگا۔

ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیل مسترد کردی۔جسٹس سید شہباز رضوی نے این اے 72 سیالکوٹ ون سے ووٹر زید لطیف کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظور کیے۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کاخانہ پُر نہیں کیا اس لیے ان کے نامزدگی فارم مسترد کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…