نئی دہلی (آئی این پی/شِنہوا) بھارت چین کے تجویز کردہ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی)کا سب سے بڑا مقروض ہے۔ بھارت نے اس بینک سے گذشتہ تین سال کے دوران 4.4ارب امریکی ڈالر کا قرضہ مختلف منصوبے کیلئے حاصل کیا ہے۔اے آئی آئی بی کا تیسرا سالانہ اجلاس بھارت کے شہر ممبئی میں منعقد ہوا،دو روزہ اجلاس کے دوران بھارت میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر خاص طور پر توجہ مرکوز کیگئی۔انہیں یہ بات بھارت کے اقتصادی امور محکمہ کے سیکرٹری سوباش چندرا نے
یہاں اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔اجلاس میں 86ارکان شریک ہو رہے ہیں۔جو خطے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے بارے میں حکمت عملی واضع کرینگے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اے آئی آئی بی کے نائب صدر اور کارپوریٹ سیکرٹری سرڈینی الیگزینڈر نے کہا بینک غیر سیاسی ہے اور تمام منصوبے پائیداری اور ماحولیاتی صورتحال بارے بینک کے ٹسٹ پر پورے اترنے کے بعد منظور کئے جاتے ہیں۔یہ بات یاد رکھنی چاہے کہ صاف ستھرے اور گرین راستے پر ہم کام کرتے ہیں ۔