پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کے شروع کئے گئے میگا منصوبے ’’بی آر ٹی‘‘ کا مستقبل،اے این پی نے اقتدار میں آنے کے بعدبڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کرایہ داروں سے خالی ہو چکا ہے اور اب اصل مالک اس صوبے کے عوام کی حکمرانی دور شروع ہونے جا رہا ہے ، اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور حکومت میں آ کر گزشتہ پانچ سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، صوبے کے عوام باچاخانی چاہتے ہیں، 5سال تک جھوٹ بولنے والوں کا یوم حساب قریب آچکاہے، مخالفین اے این پی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں،

اقتدار میں آکر خالی خزانے کو دوبارہ بھریں گے بیرونی سرمایہ کاروں کو لائیں گے ،اور بجلی کے منصوبے مکمل کر کے اندھیروں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڈھ بیر پشاور میں ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پی کے70کے امیدوار خوشدل خان ایڈوکیٹ اور این اے 29کے امیدوار ارباب کمال سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو نے پانچ سال تک دھرنوں کی سیاست کی اور عوامی مسائل کو پس پشت ڈالے رکھا جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک ،سندھ میں تھرکول اور بلوچستان میں گوادر جیسے منصوبے شروع کئے گئے جبکہ یہاں صوبائی حکومت گدھوں کی تجارت میں لگ گئی ، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو چوہے مار مہم پر لگا دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کامیابی کے بعد بے روزگاری کے خاتمے پر توجہ دے گی اور نوجوانوں کو 10لاکھ تک بلاسود قرضے فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں، بی آر ٹی اپنے ذاتی مقاصد کیلئے شروع کی گئی اور مفادات حاصل کر کے اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ

اے این پی حکومت میں آ کر بی آر ٹی مکمل کرے گی ،انہوں نے یاد دلایا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں حیات آباد سے چارسدہ روڈ تک رنگ روڈ کی بحالی کا کام کیا اور اب دوبارہ چمکنی تا چارسدہ روڈ اور سدرن بائی پاس کی تعمیر یقینی بنائیں گے تاکہ ارد گرد کے علاقوں کو لنک کیا جا سکے ، انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ الیکشن کی بھرپور تیاریاں جاری رکھیں اور عوام اپنے حقوق کے تحفظ اور اپنی آئندہ نسلوں کی بقا کیلئے اے این پی کو کامیاب کرئیں،

انہوں نے کہا کہ 350ڈیموں کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا، انہوں نے کہاکہ پختون قوم جاگ گئی ہے اور وہ دھرنے والوں کی حقیقت جان چکے ہیں اور25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد تبدیلی والوں سے بدلہ لیں گے، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا ان کی دور حکومت کا موازانہ قیام پاکستان سے لے کر پی ٹی آئی کی حکومت تک کیا جائے

تو کسی بھی دور میں اتنی ترقی نہیں ہوتی جس قدر ہمارے دور میں منصوبے مکمل کئے گئے انہوں نے کہاکہ ہم نے صوبے کو نام دیا ،این ایف سی ایوارڈ دیا ،اٹھاوریں ترمیم کے ذریعے مرکز سے اختیارات صوبے کو منتقل کردیئے جبکہ قیام پاکستان سے لے کر 2008تک صوبے میں صر ف 9یونیورسٹیاں تھیں ہم نے اپنے دورحکومت میں دس یونیورسٹیاں قائم کرکے صوبے بھر میں علم کی روشنیاں بکھیر دیں،انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آکرنہ صرف خالی خزانہ بھریں گے بلکہ ترقی کا رکا ہوا پہیہ دوبارہ چلائیں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کو لاکر کارخانے لگائیں گے، جنوبی اضلاع میں آئل ریفارمری ،گیس سے بجلی منصوبوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہائیڈل منصوبے شروع کریں گے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…