بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپلی کیشن متعارف کروا دی، نوجوان طبقہ انسٹاگرام کی جانب مائل،حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے

datetime 23  جون‬‮  2018 |

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپیلیکیشن متعارف کرواکرنوجوانوں کو اپنی طرف مائل کر لیا ، صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے،صارف انسٹگرام پر اپنا چینل بھی ترتیب دے سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کیسی ای اویون سسٹروم نے اعلان کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کی فوٹو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام نے یوٹیوب کی نقل کرتے ہوئے آئی جی ٹی وی متعارف کروایا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔سان فرانسسکو میں منعقد ہوئے ایک تقریب میں انسٹاگرام کمپنی کے سی ای اویون سسٹروم نے اعلان کیا کہ صارفین کو آئی جی ٹی وی فیچر کی اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت وہ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔کیون سسٹروم کا تقریب میں کہنا تھا کہ 2010 میں متعارف کروائی گئی یہ ایپ اب پوری دنیا میں مقبول ہوچکی ہے، جس کے 1 ارب صارفین ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کے ذریعے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرتے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان 40 فیصد ٹی وی دیکھتے ہیں جب کہ 60 فیصد موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور اب انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کے ذریعے وہ اپنی دلچسپی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین ایپ پر صرف ایک منٹ کی مختصر اسٹوری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بجائے با آسانی 1 گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔آئی جی ٹی وی فیچر میں تمام ویڈیوز عمودی (vertical) دیکھی جا سکتی ہیں، جس میں فل اسکرین بھی ہوسکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…