کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن جاوید ہاشمی کو برین ہیمبرج ہوا اس سے دو دن قبل وہ میرے دفتر میں تشریف لائے اورمجھے کہہ رہے تھے کہ اگر میں مارا گیا تو اس کے ذمہ دار شہبازشریف ہوں گے۔
زعیم قادری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ این اے 120میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے دوران جو لوگ بیگم کلثوم نواز کوہرانے میں سرگرم عمل تھے ان میں حمزہ شہباز بھی شامل تھے جبکہ اس انتخابی مہم کے دوران زعیم قادری کی بیوی مریم نواز کی گاڑی میں بیٹھ کر صبح سے لیکر شام تک بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلاتی تھیں۔واضح رہے کہ حال میں جاوید ہاشمی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جبکہ زعیم قادری نے دو روز قبل ہی ن لیگ کیخلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا ۔