پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وی آئی پی کلچر، کیپٹن صفدرکے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ،کر کٹ ٹیموں کو گراﺅنڈ سے باہر نکال دیا گیا

datetime 5  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وی آئی پی کلچر نے کھیل کے میدانوں کو بھی نہ بخشا اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داما کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے باعث پی سی بی انڈر 19 کے میچ میں مصروف دونوںٹیموں کو مانسہرہ پولیس نے گراﺅنڈ سے باہر نکال دیا اور جاری میچ کے دوران وکٹیں اکھاڑ دی اور کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو زدو کوب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عباسی نے مانسہرہ آنا تھا اور مانسہرہ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لئے گراﺅنڈ میں جاری میچ کو ختم کروا کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کروائی۔ منگل کے روز پی سی بی انڈر 19 کے دو ریجنل ٹیموں صوابی اور مانسہرہ انڈر 19 کا میچ جاری تھا کہ پولیس نے گراﺅنڈ پر دھاوا بول دیا اور وکٹیں اکھاڑ دی اور کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شدید زدو کوب کیا ہے جس کے بعد تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو گراﺅنڈ سے باہر نکال دیا ہے۔ گراﺅنڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وی آئی پی موومنٹ پر کھیل اور کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک ہو گا تو کرکٹ کا یہی حال ہو گا جو آج قومی کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش میں ہوا ہے۔

مزید پڑھئے:لیپ ٹاپ اولاد نہ ہونے کی وجہ بن گیا

واقع پر خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر مشتاق عنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی وی آئی پی کے لئے گراﺅنڈ کو خالی کرانا انتہائی شرم ناک عمل ہے اور میچ رکوا کر ہیلی کاپٹر لینڈ کرنا قابل مذمت فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ داماد صاحب کہیں اور بھی اتر سکتے تھے میدان کو خالی کروا کر اترنا مغلیہ ذہنیت کا عکاس ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…