اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کے خلاف (ن) لیگ کا پراپیگنڈہ،غیر اخلاقی ہے‘ خرم نواز گنڈا پور

datetime 9  جون‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کر کے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حرکت کی،ساری زندگی سیاست میں بسر کرنیوالے سیاسی ،جمہوری اخلاقیات کی الف ب بھی نہ سمجھ سکے،حسن عسکری پڑھے لکھے شخص ہیں ان کے خلاف ن لیگی مہم قابل مذمت ہے ۔

(ن) لیگ کے واویلے سے لگ رہا ہے کہ پنکچر لگنے کی سہوت ملنے کی ان کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کی طرف سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ استعمال نہ کرنے اور غیر ضروری پروٹوکول نہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے ضیاع کو روکنا ہی اصل حب الوطنی اور گڈ گورننس ہے۔گنڈا پور نے کہا کہ عید الفطر کے بعد آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔ہمارے لوگ از خود قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کا غذات جمع کروا رہے ہیں جب ٹکٹ کے اجراء کا مرحلہ آئے گا تو حتمی اعلان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کاغذات کی سکروٹنی کے عمل کو جتنا وقت درکار ہے نہیں دیا جا رہا ،اس مختصر وقت میں امیدوار کی اہلیت جاننا اور اس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی صداقت کو پرکھنا نا ممکن ہے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ طاہر القادری کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عوام کو ہر قسم کی دھاندلی اور دباؤ سے آزاد ماحول میں رائے دینے کا حق دیا جائے۔دھن،دھونس،دھاندلی سے اسمبلیوں میں جانے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں کر سکتے۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ شریف برادران جھوٹے ہیں،لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے،روزہ دار شدید گرمی میں مجبور ہو کر عبادت کی بجائے مظاہرے کر رہے ہیں۔اشرافیہ کو انکے جھوٹوں اور مخلوق خدا کو تنگ کرنے کی بھی سزا ملے گی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…