بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پنجاب کے 2 اہم ترین حلقے خالی چھوڑ دیے ،جانتے ہیں ان دو حلقوں میں کس کی کھل کر حمایت کی جائیگی؟

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (سی پی پی ) تحریک انصاف نے پنجاب کے 2 اہم ترین حلقے خالی چھوڑ دیے ہیں۔ راولپنڈی کے حلقوں این اے 61 اور این اے 62 میں تحریک انصاف نے شیخ رشید کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے طویل انتظار کے بعد بالآخر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی 175 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔اعلان کردہ ناموں میں زیادہ تر وہی امیدوار ہیں جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس مرتبہ 4 کی بجائے ملک کے 5 حلقوں سے میدان میں اتریں گے۔ عمران خان نے گزشتہ انتخابات میں ملک کے 4 قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا تھا۔جبکہ اس مرتبہ تحریک انصاف کے سربراہ ملک کے کل 5 قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ یہ حلقے کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں کے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف نے پنجاب کے 2 اہم ترین حلقے خالی چھوڑ دیے۔ راولپنڈی کے حلقوں این اے 61 اور این اے 62 میں تحریک انصاف نے شیخ رشید کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف راولپنڈی کے حلقوں این اے 61  این اے 62 میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف نے راولپنڈی کے ایک حلقے میں شیخ رشید کی حمایت کرتے ہوئے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…