چھینگ تاو (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ ایس سی او میں پاکستان کی شمولیت کے بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ایس سی او کے پلیٹ فارم سے اقتصادی ترقی بہتر ہو سکتی ہے،کامرس اورٹریڈ بڑھ سکتی ہے، سیکورٹی ایشو ز میں تعاون ہو سکتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق رواں برس پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ باضابطہ رکن ممالک کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی چھینگ تاو سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں ۔ جنوبی ایشیا کے دونوں اہم ممالک بھارت اور
پاکستان ایس سی او کے علاقائی کثیرالنظام ڈھانچے کے تحت حاصل ہونے والے نئے مواقعوں کے حوالے سے پر امید ہیں ۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے مطابق ایس سی او میں پاکستان کی شمولیت کے بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں کہاکہ ایس سی او کے پلیٹ فارم سے اقتصادی ترقی بہتر ہو سکتی ہے۔ انفراسڑکچر کی بہتری میں تعاون ہو سکتا ہے اور کامرس اورٹریڈ بڑھ سکتی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایشو ز میں تعاون ہو سکتا ہے ۔ ہر ملک یہ چاہتا ہے کہ ترقی آئے۔