جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

کوئی بھی پاکستانی آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اترتا، محمود خان اچکزئی

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آئی این پی ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا، پاکستان ایک جمہوری اور آئینی وفاق بننا چاہیے، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہونا چاہئیے،ملکی داخلہ اورخارجہ پالیسی پارلیمینٹ سے بنی چا ہیے،الیکشن کمیشن کے طے شدہ فارمولے کے تحت حلقہ بندیاں کی جائیں۔کوئٹہ

میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حلقہ بندیاں برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے تھی لیکن بلوچستان کے بعض حلقوں میں پشتونوں کی واضح اکثریت کم دکھائی گئی ہے، کوئٹہ کی صوبائی حلقہ بندیاں بھی غیرمنصفانہ کی گئی ہیں، موسی خیل اور شیرانی کی حلقہ بندیوں کے خلاف ہماری پارٹی اسلام آباد ہائی کورٹ گئی لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات نہیں مانے، ہمارے خلاف ایسا جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے طے شدہ فارمولے کے تحت حلقہ بندیاں کی جائیں، ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا لیکن الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمد نہیں کیا، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پرالیکشن کمیشن کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔گزشتہ ادوار میں بھی پشتون علاقوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، اگریہ ہی طرز عمل رہا تو ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اس صوبے میں رہنا ہے یا نہیں۔سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری اور آئینی وفاق بننا چاہیے، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہونا چاہئیے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…