کراچی(آئی این پی) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد زبیر عمر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔حلف برداری
کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نگران کابینہ میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں۔