جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عدالتی فیصلہ ہمارے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکہ ہے ،خواجہ آصف

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتا ۔فیصلہ ہمارے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکہ ہے ۔ اپیل کریں گے،حلقے میں ری الیکشن ہوا تو سعد رفیق ہی کامیاب ہونگے ۔ الطاف حسین نے دلی میں اپنے مہاجر ہونے پر معافی مانگی، ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی معاملات پر آراءپر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔تاہم سلامتی اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کو روکا جانا چاہیے ۔حکومت اور فوج میں کوئی اختلافات نہیں ایک انٹرویومیں وزیر دفاع نے کہاکہ حلقے میں ری الیکشن ہوا تو سعد رفیق ہی کامیاب ہونگے، جوڈیشل کمیشن کے تھیلے کھولنے کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، متنازعہ تقریر سے متعلق وزیر دفاع نے کہاکہ الطاف حسین نے دلی میں اپنے مہاجر ہونے پر معافی مانگی، ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی معاملات پر آراءپر پابندی نہیں ہونی چاہیے، مگر سلامتی اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کو روکا جانا چاہیے۔کراچی آپریشن پر خواجہ آصف نے کہاکہ کراچی کو یرغمال بنانے والے کرمنلز ہیں، ن لیگ نے کراچی امن کیلئے سیاسی مفادات بھی قربان کیے، حکومت اور فوج میں کوئی اختلافات نہیں، فوج کی خدمات ملک کے لیے اہم ہیں، میری فوج کے بارے میں تقریر کا ایک پس منظر تھا، جنرل مشرف نے فوج کی حرمت کو پامال کیا، مشرف دور میں قومی مفادات کیخلاف فیصلے ہوئے، جب کہ موجودہ حالات میں فوج نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔این اے حلقہ125سے متعلق خواجہ نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتا، فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، تاہم یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت بڑا سیاسی دھچکہ ہے۔کپتان کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر نہ امپائر آیا نہ انگلی اٹھی، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ملکی فیصلوں پر سول اور فوجی قیادت میں مکمل اتفاق ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…