ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے لیگی حکومت کے آخری دو ہفتوں میں کی جانیوالی تقرریوں کی فہرست مانگ لی، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو الگ الگ خطوط میں کیا مطالبات کیے گئے

datetime 6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)(ن) لیگ کی جانب سے عہدِ حکومت کے اختتام سے قبل اہم عہدوں پر تقرریوں کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو الگ الگ خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔یہ خطوط مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی

جانب سے تحریر کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے آخری دو ہفتوں میں کی جانے والی تقرریوں کی فہرست کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں گریڈ اکیس اور بائیس میں کی جانے والی تقرریوں کی جامع فہرست فراہم کریں۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں ان تقرریوں کا نوٹس نہ لینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف نے 29مئی کے خط میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لا افسران کی تقرریوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔الیکشن کمیشن کی عدم کارروائی کے باعث سابق وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم نے اہم عہدوں پر دھڑا دھڑتقرریاں کیں۔طخ مے متن کے مطابق انتخابات کا غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور ہر لحاظ سے شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔چیف الیکشن کمشنر پر لازم ہے کہ وہ ان تمام عوامل پر کڑی نگاہ رکھیں جو کسی طور انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر معاملے کی اہمیت اور نزاکت کے پیش نظر مداخلت اور تقرریوں کی پڑتال کریں۔



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…